مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالف جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن پر 8 نومبر کو ہونے والے انتخاب سے قبل کئے گئے سروے میں سبقت حاصل کرلی ہے۔اطلاعات کے مطابق ایف بی آئی کی جانب سے ہیلری کلنٹن کے خلاف خفیہ ای میل کے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کے اعلان کے بعد سے امریکہ کی سیاست نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے اور چند روز قبل ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کو مخالف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل تھی لیکن اب انہیں شدید دھچکے کا سامنا ہے۔ حالیہ نئے سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 46 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے اور ہیلری کلنٹن 45 فیصد کے ساتھ پیچھے ہیں جب کہ 9 روز قبل کئے گئے سروے میں ہیلری کلنٹن کو مخالف امیدوار پر 12 پوائنٹس کی سبقت حاصل تھی۔
امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالف جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن پر 8 نومبر کو ہونے والے انتخاب سے قبل کئے گئے سروے میں سبقت حاصل کرلی ہے۔
News ID 1868015
آپ کا تبصرہ